اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سڑک حادثے میں ایک نوجوان زندہ جل کر ہلاک - muzaffarpur car accident news

بہار کے مظفرپور کی قومی شاہراہ 57 پر ایک تیز رفتار کار کنٹرول کھو دینے کے بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔ کار کا دروازہ نہ کھلنے پر ایک نوجوان کار میں ہی زندہ جل کر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا شخص تگ ودو کر کے باہر نکل گیا۔

سڑک حادثے میں ایک نوجوان زندہ جل کر ہلاک

By

Published : Aug 24, 2019, 12:43 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:33 AM IST

ریاست بہار کے ضلع مظفرپور کے علاقے گائے گھاٹ میں قومی شاہراہ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار پلٹ گئی، کار پلٹنے سے کار میں آگ لگ گئی۔

اس حادثے میں کار میں سوار ایک نوجوان زندہ جل کر ہلاک ہو گیا۔ وہیں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے جس کا علاج ایس کے ایم سی ایچ میں چل رہا ہے۔

گائے گھاٹ تھانہ کے پولیس افسر نے بتایا کہ این ایچ 57 پر کار حادثے کی خبر ملی، جس کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی جہاں تباہ حالت میں کار پڑی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ایک نوجوان سڑک کے کنارے زخمی حالت میں پڑا تھا۔

سڑک حادثے میں ایک نوجوان زندہ جل کر ہلاک

کار میں جب دیکھا گیا تو ایک شخص کی زندہ جلنے کے سبب موت ہو چکی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس کے ایم سی ایچ بھیجا گیا، اور زخمی شخص کا بھی علاج اسی ہسپتال میں چل رہا ہے۔

قومی شاہراہ 57 پر کار میں لگی آگ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے، جائے واردات پر موجود لوگوں نے بتایا کہ کار تیز رفتاری سے آرہی تھی کہ اچانک کار نے کنٹرول کھو دیا اور حادثہ ہو گیا، جس میں گاڑی کا دروازہ نہ کھلنے کے سبب ایک شخص گاڑی ہی میں زندہ جل گیا۔ حادثے کی شکار کار دربھنگہ کی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details