اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این آر سی کی فہرست میں نام نہیں ہونے پر خاتون کی خودکشی

این آر سی کی حتمی فہرست شائع ہونے کے بعد فہرست میں نام نہیں ہونے کی وجہ سے ایک خاتون نے خودکشی کر لیا۔

این آر سی کی فہرست میں نام نہیں ہونے پر خاتون کی خودکشی، متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 31, 2019, 2:16 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:21 PM IST

نام نہ ہونے کے سبب پریشان 50 سالہ خاتون نے سنیچر کے روز کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔

این آر سی کی فہرست میں نام نہیں ہونے پر خاتون کی خودکشی، متعلقہ ویڈیو

ریاست آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست آنے کے بعد خودکشی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

یہ واقعہ ضلع سونت پور کے شہر تیج پور کے دولاباری گاؤں کا ہے۔

این آر سی کے کوآرڈینیٹر پرتیک ہجیلا (آئی اے ایس) کے مطابق این آر سی کی حتمی فہرست میں 3 کروڑ 11 لاکھ 21 ہزار چار لوگوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ہجیلا کے مطابق 19 لاکھ 6 ہزار 657 لوگوں کے نام این آر سی میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ جو اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکے ہیں وہ فارنرس ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

اس کا مقصد غیرقانونی طور سے یہاں رہائش پزیر لوگوں کی شناخت کرکے انہیں ملک بدر کرنا ہے۔ لیکن یہ فہرست پہلے دن سے ہی تنازع کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ جن لوگوں کا نام این آر سی کی فہرست میں شامل نہیں ہوپایا ہے انہیں غیرقانونی باور کرانے کا کام فارنرس ٹریبیونل کا ہوگا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details