کرناٹک کے شہر راماناگرا میں گاؤں کے لوگوں نے سڑک کنارے جھاڑیوں میں اچانک ایک اژدھا دیکھا، دیکھتے ہی لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا اور شور شرابا کرنا شروع کر دیا، جس کے بعد جھاڑیوں میں چھپا اژدھا لوگوں کے شور و ہنگامے سے خوفزدہ ہوگیا اور وہاں سے نکلتا ہوا ایک بائک پر چڑھ گیا۔
اتنے میں محکمہ جنگلات کے عہدیداران کو اس واقعے کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد محکمہ کے لوگوں نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، اور اپنے طریقے سے اژدھا پر قابو پایا، اور اسے اپنی گرفت میں لے کر اسے مایاگاہناہلی کے قریب اولاتر جنگل کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
- سانپوں کے بارے میں کچھ اہم معلومات
دنیا میں سانپوں 2500 سے زیادہ قسمیں پائی جاتی ہیں، جن میں 20 فیصد زہریلے ہوتے ہیں۔ بھارت میں تقریباً 300 قسمیں پائی جاتی ہیں۔ جن میں 50 زہریلے قسم کے ہوتے ہیں۔
سب سے لمبا سانپ اژگر ریٹیکولیٹس ہوتا ہے، جو کہ 30 فٹ تک لمبا ہو سکتا ہے۔ کرناٹک میں جو اژگر دیکھا گیا اس کی لمبائی 15 فٹ ہے۔