جب 1946 میں ہماری آئین ساز اسمبلی کا قیام عمل میں آیا، جس کی سربراہی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کررہے تھے، اس وقت کے قائدین نے آئین کے حتمی مسودے کے سامنے آنے سے پہلے بحث و مباحثے کیے تا کہ دستور پر آسانی سے عمل آواری ہوسکے اور تمام بھارتی اس سے مستفید ہوسکے۔
ہمارے آئین کو 26 جنوری 1950 میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قانونی طور پر نافذ کیا گیا تھا۔
بھارت کے دستور کو پریم بہاری نارائن رائے زادہ نے خوبصورت خطاطی کے ساتھ اٹالک انداز میں لکھا تھا۔ ہر صفحے کو شانتینکٹن کے فنکاروں نے خوبصورت اور سجایا تھا۔
بھارتی آئین کی اصل کاپیاں ہندی اور انگریزی میں لکھی گئیں ، انہیں ہیلیم سے بھرے ہوئے خصوصی دستوں میں پارلیمنٹ کی لائبریری میں رکھا گیا ہے۔
یہ 448 دفعات ( ارٹیکل ) 12 شیڈیول اور 25 مختلف حصوں پر مبنی ہے۔ بھارت کا آئین دنیا کے کسی بھی خودمختار ملک کا سب سے طویل تحریری آئین ہے۔
دستور ساز اسمبلی میں اس لیے 9 دسمبر 1946 کو شرعات ہوئی تھی، جس کا حتمی مسودہ سامنے آنے میں ٹھیک 2 سال ، 11 ماہ اور 18 دن لگے تھے۔
جب مسودہ تیار کیا گیا اور بحث و مباحثے کے لیے پیش کیا گیا تو اس سے قبل اس کو حتمی شکل دینے میں 2000 سے زیادہ ترامیم کی گئیں۔
آئین کا مسودہ بالآخر 26 نومبر 1949 کو مکمل ہوا تھا، لیکن اس کو قانونی طور پر 26 جنوری 1950 کو صرف دو ماہ کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔ جو یوم جمہوریہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
دستور پر دستوری دستخط 24 جنوری 1950 کو دستور ساز اسمبلی کے 284 ممبروں کے ذریعے ہوئی تھی ، جس میں 15 خواتین شامل تھیں۔
ہمارے آئین سازوں نے ہمارے ملک کے لئے ایک مسودہ تیار کرتے ہوئے دیگر متعدد آئینوں سے تحریک حاصل کی ، یہی وجہ ہے کہ بھارتی آئین کو اکثر قرض لینے کا ایک بیگ کہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں : یوم آئین کے موقع پر پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس
پانچ سالہ منصوبوں (FYP) کا تصور یو ایس ایس آر (موجودہ روس) سے لیا گیا تھا، اور آئرلینڈ سے ہدایتی اصول (معاشرتی و اقتصادی حقوق) لیے گئے تھے۔