ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ ہاؤڈی مودی شو میں میں پرجوش ہوں اور آج کا دن ٹکساس کے لیے بے حد اہم دن ہے۔'
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہوسٹن میں اپنے دوست کے ساتھ رہوں گا، یہ ٹیکساس کے لیے بے حد اہم دن ہوگا۔'
ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کو پی ایم او (پرائم منسٹر آفس) نے فوراً ری ٹویٹ کرکے ٹرمپ کی خیر سگالی کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیاجبکہ نریندر مودی نے جواب دیا کہ 'بے شک یہ بے حد اہم دن ہوگا، آپ سے بہت جلد ملنے کو بے تاب ہوں'۔