اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عاشق جوڑے کی خودکشی - عاشق جوڑے

اترپردیش میں کانپور کے چكیری گاؤں میں عاشق جوڑے نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی تو راجستھان کے باڑمیر ضلع میں ایک دوسرے عاشق جوڑے نے ایک دوسرے کو گولی مارکر موت کو گلے لگا لیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 13, 2019, 1:33 PM IST


پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ چكیري علاقے میں بدھ کی رات تقریبا ایک بجے عاشق جوڑے نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی۔ نوجوان ضلع فتح پور کے کھاگا علاقے کا رہنے والا ہے جبکہ لڑکی اوریا کی رہنے والی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ادھر، راجستھان کے باڑمیر ضلع میں چوہٹن تھانہ علاقہ کے لیلسر گاؤں میں آج ایک عاشق جوڑے نے ایک دوسرے کو گولی مارکر موت کو گلے لگالیا۔

اس سنسنی خیز واردات سے ہنگامہ مچ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق عاشق جوڑے نے دیسی کٹے سے ایک دوسرے کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

شنکر جاٹ (21)اور پنو سوتھار(18)کے مابین کافی عرصہ سے معاشقہ چل رہاتھا لیکن وہ شادی نہیں کرپارہے تھے ۔بالآخر انھوں نے خود کشی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اطلاع ملنے پر چوہٹن پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں قبضہ میں کرلی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details