اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جہاز کو ہائیجیک کی دھمکی پر عمر قید

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جہاز کو اغوا کی دھمکی دینے والے ایک تاجر برجو سلا کو عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

جہاز کو ہائیجیک کی دھمکی پر عمر قید، 5 کروڑ جرمانہ

By

Published : Jun 11, 2019, 7:34 PM IST

Updated : Jun 11, 2019, 7:42 PM IST

یہ واقعہ سنہ 2017 کے اکتوبر میں پیش آیا۔

جج کے مطابق یہ رقم ان تمام متاثرین کو دی جائے گی جنہیں اس دھمکی کے سبب مشکلات سے دوچار ہونا پڑا، جن میں سے جہاز کے عملے کے ساتھ ساتھ مسافرین بھی ہیں۔

برجو سلا پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹشو پیپر پر جہاز کو اغوا کرنے کی دھمکی دی۔

اس اعتبار سے، اینٹی ہائیجیکنگ ایکٹ 2016 کے تحت اس نوعیت کی سزا پانے والے یہ پہلے شخص ہوں گے۔

برجو سلا نے اردو اور انگریزی میں ہائیجیک نوٹس لکھا تھا، جسے انہوں نے جہاز کے بیت الخلاء میں رکھا تھا۔

انہوں نے یہ لکھا کہ اغوا کرکے جہاز کو پی او کے لے جایا جائے گا۔

Last Updated : Jun 11, 2019, 7:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details