بچے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔
بچے نے پڑھنے سے منع کیا، ماں کی پٹائی سے بچے کی موت - اسپتال
پاکستان کے حفیظ آباد میں ایک بچے کی ضد نے اس کی جان لے لی۔ ماں نے پڑھائی سے منع کرنے پر اس کی اتنی پٹائی کی کہ وہ دم توڑ گیا۔
علامتی تصویر
دل دہلا دینے والا یہ حادثہ پیر کی رات پیش آیا۔بچہ نویں کلاس میں پڑھتا تھا،ماں نے اس سے پڑھنے کو کہا تو اس نے منع کردیا اور جلال پور میں واقع اپنےگھر سے بھاگنے کی کوشش بھی کی۔
جیونیوز نے پولیس کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ بچے کے باپ کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم ماں کو گرفتارکرلیاہے۔بچے کو جب اس کی ماں بری طرح مارر ہی تھی تب بیچ بچاؤ کرکے پڑوسی بچے کو علاج کےلئے اسپتال لے گئے جہاں بری طرح زخمی بچے کو بچایا نہیں جاسکا۔