مہلک کورونا وائرس (کووڈ۔19) کاقہر بڑھتا جارہا ہے اور اب تک یہ دنیا بھر میں 9953038 افراد کو متاثر کرچکا ہے اور 498153 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کرچکا ہے۔
کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ سے، امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
دنیا میں 99.53 لاکھ افراد کورونا سے متاثر بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 19906 معاملے سامنے آئے ہیں۔
یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 528859 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 410 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16095 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے 2079730 افراد متاثر ہوئے ہیں اوریہاں تعداد اموات 125511 ہے۔ برازیل میں اب تک 1313667 افراد کو کورونا نے اپنی زد میں لیا ہے، جبکہ 57070 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روس میں بھی کووڈ 19 کی وبا پھیل رہی ہے اوریہاں 626779 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے اب تک 8958 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 311727 افراد اس وبا سے متاثر اور 43598 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پیرو اور چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 275989 اور مرنے والوں کی تعداد 9135 ہوگئی ہے۔ چلی میں اب تک 267766 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5347 ہے۔
آٹھویں نمبر پر پہنچنے والے اسپین میں اب تک 248469 افراد انفیکٹیڈ ہوچکے ہیں، جبکہ 28341 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی تباہی مچائی ہے۔ اب تک 240136 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34716 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 220180 تک پہنچ چکی ہے اور 10364 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔