اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد زیر حراست - لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد زیر حراست

منی پور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 976 افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔ ان افراد پر جملہ 1.25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد زیر حراست
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد زیر حراست

By

Published : Apr 30, 2020, 3:42 PM IST

کورونا وائرس سے توک تھام اور اس کے خاتمے کے لیے جاری ملک گیر لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر منی پور میں مجموعی طور پر 976 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ ان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور ماسک نہ پہننے پر مجموعی طور پر 1.25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ منی پور میں مجموعی طور پر 976 افراد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے اور 866 گاڑیاں ضبط بھی کی گئی ہے'۔

ادھر تھبل پولیس نے ضلع کے پٹرول پمپوں پر 'ماسک نہیں تو کوئی ایندھن نہیں' مہم چلائی ہے۔

ایک افسر نے بتایا کہ 'یہ مہم پولیس کو ماسک پہننے کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details