جموں و کشمیر پولیس کو سب سے زیادہ 81 بہادری کےتمغے ملے ہیں، جبکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورسز کو 55 اور اترپردیش پولیس کو 23، دہلی پولیس کو 16 اور مہاراشٹر پولیس 14 میڈلز ملے ہيں۔ جھارکھنڈ پولیس 12 تمغے، آسام پولیس کو پانچ، چھتیس گڑھ اور اروناچل پردیش کی پولیس کو تین، تلنگانہ کو دو اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کو بہادری کا ایک تمغہ ملا ہے۔
امتیازی خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے تمغے پانے والوں میں انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے 8، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور اترپردیش پولیس کے چھ اہلکار، بارڈر سکیورٹی فورس اور مہاراشٹر پولیس کے پانچ اہلکار، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور مدھیہ پردیش پولیس کے چار اور انڈو تبت پولیس فورس اور دہلی پولس کے تین پولیس اہلکارشامل ہيں۔