اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش: 90 کلو گانجا ضبط ، دو افراد گرفتار - malavat sai kumar

جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں 90 کلو گانجا ضبط کیا گیا اور دو کو حراست میں لیا گیا۔

90 kg ganja seized in andhra's krishna district, two detained
آندھراپردیش: 90 کلو گانجا ضبط اور دو افراد گرفتار

By

Published : Aug 26, 2020, 8:18 AM IST

آندھراپردیش پولیس نے ضلع کرشنا کے کیساراپلے کے علاقے میں دو افراد کو حراست میں لیا اور چار لاکھ مالیت کا 90 کلو گرانجا (بھنگ) ضبط کیا۔

ضلع کرشنا کے گنورامم پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر (سی آئی) نے میڈیا کو بتایا کہ 'دو افراد گگلوٹ ننداراجو اور ملاوت سائی کمار کو 90 کلو گانجا کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔ جو کار میں راجمندری سے کھمم لے جا رہے تھے'۔

انہوں نے کہا کہ 'گگلوٹ ننداراجو اور ملاوت سائی کمار تلنگانہ کے ضلع کھمم کے کڑپلی منڈل کے رہائشی ہیں'۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'گنورامم پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم کیسارپلی موڑ پر گاڑیاں چیک کررہی تھی کہ ملزمان کو منشیات کے ساتھ حراست میں لیا گیا'۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 'مشتبہ افراد کی گاڑی کو چیک کیا گیا اور پولیس کو تقریبا چار لاکھ روپے مالیت کا 90 کلو گانجا ملا'۔

دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details