ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے جے کے لون ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 9 نومولود بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ بچوں کی مسلسل موت کے سبب پورے محکمہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران 9 شیر خوار بچوں کی موت ایک جانب جہاں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے وہیں دوسری جانب ایک دن میں 9 بچوں کی موت کی خبر سے پورے ہسپتال انتظامیہ سکتے میں پڑ گیا ہے۔
ہلاک بچوں کے اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے، اس کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ ان معاملوں پر جانچ کمیٹی تشکیل دینے کی بات کر رہی ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے ہسپتال میدیکل کالج وہسپتال کے پرنسپل سے رپورٹ طلب کی ہے اور نومولود بچوں کی ہلاکت پر جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا نمائندوں نے جب جے کے لون ہسپتال کے سپریٹنڈنٹ ایس سی دلارے سے نومولود بچوں کی ہلاکت کے بات سوال کیا تو انہوں نے بچوں کے تعلق سے کہاکہ' وہ سبھی پہلے سے ہی بیمار تھے'۔