ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریبا نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست کے ضلع ارریہ میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
ضلع ارریہ میں آسمانی بجلی گرنے سے کل پانچ افراد ہوئے ہیں۔
ضلع کے جن الگ الگ بلاکز میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکت ہوئی ہیں ان میں سے بھرگاما اور پلاسی میں ایک - ایک جبکہ رانی گنج میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک پانچ برس کی ایک بچی بھی شامل ہے۔
ضلع کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'آسمانی بجلی گرنے سے اب تک پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے' ان کا کہنا تھا کہ سبھی متعلقہ سی ای او کو لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ متاثرہ خاندان کو سرکاری گرانٹ کا فائدہ حاصل ہو سکے۔'
ریاست کے وزیر اعلی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ 'مصیبت کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، وزیر اعلی نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے مالی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔'
اس دوران ریاست کے وزیر اعلی نے خراب موسم کے دوران انہتائی محتاط رہنے اپیل کی ہے، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ 'خراب موسم کی صورت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وقتا فوقتا بجلی گرنے سے بچنے کے لیے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں، گھر میں ہی رہیں، سلامت رہیں۔'