اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارتی فضائیہ کے یومِ تاسیس پر صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد - انڈین ایئرفورس ڈے

بھارتی یوم فضائیہ (انڈین ایئرفورس ڈے) پر صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نے مبارک باد پیش کی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے یومِ تاسیس
iafبھارتی فضائیہ کے یومِ تاسیس

By

Published : Oct 8, 2020, 8:56 AM IST

Updated : Oct 8, 2020, 10:39 AM IST

بھارتیہ فضائیہ آج اپنا 88 واں یوم تاسیس منارہا ہے، اس موقع پر ایئر فورس غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر ایئرفورس اپنی طاقت کا مظاہرہ اور رافیل کی نمائش کی جائے گی۔

بھارتی فضائیہ کے یومِ تاسیس

واضح رہے کہ اس بار رافیل کو بھی ایر فورس کے بیڑے میں شامل کیا گیا ہے تاہم رافیل کے علاوہ اس فضائیہ کے کئی دوسرے لڑاکا طیارے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

بھارتیہ یوم فضائیہ (انڈین ایئرفورس ڈے) پر صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نے مبارک باد پیش کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ایئرفورس ڈے کے موقع پر بھارتیہ فضائیہ کے سبھی بہادر جنگجوؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ملک کی فضائی حدود کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آفات کے وقت انسانیت کی خدمت میں بھی صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں۔

بھارتیہ فضائیہ کا 88واں یوم تاسیس

مسٹر مودی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا 'ایئر فورس ڈے پر بھارتیہ فضائہ کے سبھی بہادر جنگجوؤں کو بہت بہت مبارکباد'۔

صدر رام ناتھ کووند نے مبارک باد پیش کی ہے

انہوں نے کہا کہ آپ نہ صرف ملک کی فضائی حدود کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آفات کے وقت انسانیت کی خدمت میں بھی اعلی کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے مبارک باد پیش کی

انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے آپ کی ہمت، شجاعت اور خود کو وقف کرنا ہر کسی کو تحریک دیتے ہیں'۔

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووڈ نے بھارتیہ فضائیہ کے 'ایئرفورس ڈے' کے موقع پر ملک کے جانباز جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے مبارک باد پیش کی ہے

مسٹر کووند نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'ایئر فورس ڈے پر ہم فخر سے اپنے فضائیہ کے جنگجوؤں، سبکدوش فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام کرتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ قوم، فضائی حدود کو محفوظ بنانے، انسایت اور آفات میں شہریوں اور انتظامیہ کی مدد کرنے میں بھارتیہ فضائیہ کے تعاون کے لیے ہمیشہ مشکور رہے گی'۔

بھارتی فضائیہ کے یومِ تاسیس پر صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ 'رافیل اپاچے اور چینک بھارتیہ فضائیہ کو مزید طاقتور تکنیکی قوت میں تبدیل کریں گے۔ امید ہے کہ آنے والے برسوں میں بھارتیہ فضائیہ عزم اور اہلیت کے اپنے اعلی معیارات کو برقرار رکھے گی۔

Last Updated : Oct 8, 2020, 10:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details