مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 83341 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 39،36،748 ہوگئی ہے۔
ایک دن پہلے ہی متاثرین کے 83،883 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو دنیا بھر میں یومیہ کیسز میں ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران66،659 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا وائرس سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد 30،37،152 ہوگئی ہے۔