اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہریانہ میں کورونا کے 83 نئے معاملے، 161 ہلاکتیں

ہریانہ میں کورونا انفیکشن کے آج 74 نئے معاملے آنے کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10709 ہوگئی۔ وہیں ان میں سے 161 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور5557 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ہریانہ میں کورونا کے 83 نئے معاملے، 161 ہلاکتیں
ہریانہ میں کورونا کے 83 نئے معاملے، 161 ہلاکتیں

By

Published : Jun 22, 2020, 5:56 PM IST

ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملے اب 4991 ہیں۔ریاست کے وزارت صحت وخاندانی بہبود نے کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں جاری صبح کی بلیٹن میں یہ اطلاع دی۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کے پازیٹیو معاملوں کی شرح 4.99 فیصد، ریکوری شرح 51.89 فیصد جبکہ مرنے والوں کی شرح 1.50 فیصد ہے۔

ہریانہ میں کورونا کے 83 نئے معاملے، 161 ہلاکتیں

ریاست کے سبھی22 ضلع اس وقت کورونا کے زد میں ہیں۔ ریاست کے گروگرام ضلع میں حالت سنگین ہوتی جارہی ہے جہاں کورونا انفیکشن کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ فرید آباد، سونی پت، روہتک، امبالہ، پلول اور کرنال اضلاع میں بھی کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

گروگرام میں آج کورونا کے 74 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ جھجر میں پانچ اور بھوانی میں چار معاملے سامنے آئے۔ریاست کے انیس دیگر اضلاع میں کورونا کا آج صبح کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details