اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 8000 نئے کیسز - جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد

ملک میں کورونا وائرس کی وبا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے اور ایک دن میں سب سے زیادہ 8380 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں مزید 193 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 8000 نئے کیسز
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 8000 نئے کیسز

By

Published : May 31, 2020, 5:39 PM IST

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین عداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1،82،143 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5164 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 8000 نئے کیسز

ملک میں ایک دن میں 4614 متاثرین شفایاب ہوئے ہیں، جس سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 86984 ہو گئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے 89995 فعال کیسز ہیں۔

ملک میں ریاست مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2940 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 99 افراد کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 65168 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2197 ہو گئی ہے۔

اس دوران ریاست میں 1084 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28081 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details