اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں سابق سی ایم سمیت 8 وزرا میدان میں - مرحلے میں 16 اضلاع کی 71 نشست

پہلا مرحلہ اس لیے بھی خاص ہے کہ سابق وزیر اعلی اور ہم پارٹی کے سربراہ جیتن رام مانجھی سمیت آٹھ وزراء اور متعدد قد آور رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔

اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں سابق سی ایم سمیت 8 وزرا میدان میں
اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں سابق سی ایم سمیت 8 وزرا میدان میں

By

Published : Oct 26, 2020, 12:53 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، اس مرحلے میں 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ کل 266 امیدوار میدان میں ہیں جن کی تقدیر کا فیصلہ تقریبا 2 کروڑ 15 لاکھ رائے دہندگان کریں گے۔

پہلا مرحلہ اس لیے بھی خاص ہے کہ سابق وزیر اعلی اور ہم پارٹی کے سربراہ جیتن رام مانجھی سمیت آٹھ وزراء اور متعدد قد آور رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔

وزیر تعلیم کرشنا نندن پرساد ورما، وزیر زراعت پریم کمار، وزیر برائے دیہی امور شیلیش کمار، محصول اور زمینی اصلاحات کے وزیر رام نارائن منڈل، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جئے کمار سنگھ، کان کنی کے وزیر برج کشور بند، وزیر ٹرانسپورٹ سنتوش کمار نرالا اور مزدور وسائل کے وزیر وجئے کمار سنہا شامل ہیں۔ اس میں سابق وازیر اعلی جیتن رام مانجھی کی بھی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بہار انتخابات: پہلے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری دن

اس کے علاوہ آر جے ڈی سے سابق اسمبلی اسپیکر ادئے نارائن چودھری، سابق وزیر وجے پرکاش، بی جے پی امیدوار شریاسی سنگھ، مکاما سے آر جے ڈی کے امیدوار اننت سنگھ، بی جے پی سے بغاوت کے بعد ایل جے پی میں شامل ہوئے رامیشور چورسیا اور راجیندر سنگھ، جے ڈی یو سے علیحدگی کے بعد ایل جے پی کے ٹکٹ پر بھگون سنگھ کشواہا بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

پہلے مرحلے میں آر جے ڈی کے 42، جے ڈی یو کے 35، بی جے پی کے 29، کانگریس کے 21، بھاکپا مالے کے 8، ہم کے 6، وی آئی پی کے 1، آر ایل ایس پی کے 43، ایل جے پی کے 42 اور بی ایس پی کے 27 امیدوار میدان میں ہیں۔

سنہ 2015 کے انتخابات میں، آر جے ڈی کے 25، جے ڈی یو کے 23، بی جے پی کے 13، کانگریس کے 8، ایچ اے ایم کے 1 اور بھاکپا مالے کے 1 امیدواروں نے ان علاقوں سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details