اطلاعات کے مطابق ساو پاو لو میں واقع راول براسیل نامی اسکول میں مسلح افراد داخل ہوئےاور فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسکول کے گراؤنڈ میں طالب علم اور اسٹاف ایک ساتھ موجود تھے، ہلاک اور زخمی ہونے والے اکثر طلبا ہیں۔
اس واقعہ کے مد نظر ساؤپاولو کے گورنر جواو دوریا نے 3 دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔