اردو

urdu

By

Published : Jun 18, 2020, 8:26 PM IST

ETV Bharat / bharat

روس میں ایک دن میں کورونا کے 7790 معاملے

روس میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی وبا کے 7790 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کُل تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 915 تک پہنچ گئی ہے۔قومی کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔

روس میں ایک دن میں کورونا کے 7790 معاملے
روس میں ایک دن میں کورونا کے 7790 معاملے

رسپانس سینٹر نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک کے 83 علاقوں میں کورونا وائرس وبا کے 7790 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے 2450 معاملے(31.5 فیصد)فعال پائے گئےہیں،دیگر لوگوں میں بیماری کی علامت نہیں ہے۔

سینٹر نے کہا کہ روس کے 85 علاقوں میں اب تک 5 لاکھ 61 ہزار 91 معاملے درج کئے گئے ہے۔نئے معاملوں میں ماسکو میں 1065 ،ماسکو علاقے میں 680 اور کھنٹی - مانسی خودمختار آکرگ میں 243 درج کئے گئے ہیں۔کل ان علاقوں میں 1065, 680 اور 237 معاملے درج کئے گئے تھے۔

ملک میں کوویڈ 19 سے کل 194 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 7660 ہوگئی ہے۔ملک میں اب تک کل 313963 لوگ بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔کل 10036 مریض ٹھیک ہوئے تھے۔

سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی شروعات سے اب تک قریب ایک کروڑ 59 لاکھ لوگوں کا معائنہ کیا چکا ہے اور وائرس کے 3 لاکھ 9 ہزار مشتبہ کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details