آج ہمارا ملک بھارت اپنی 74 ویں جشن آزادی منا رہا ہے۔ آج کا دن تمام بھارتی کے لیے بے حد خوشی کا دن ہے، آج کے ہی دن بھارت کو برطانوی حکومت سے آزادی ملی تھی بھارت کی مختلف ریاستوں اور سبھی تعلیمی و دیگر مراکز میں آج لوگوں نے قومی پرچم لہرا کر جشن منایا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کے لئے برطانوی حکمرانی سے آزادی حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔ لیکن ہمارے رہنماؤں، آزادی پسندوں نے مل کر آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا اور آزادی کے حصول کے لئے پرعزم تھے۔
وزیر اعظم نے لال قلعہ پر پرچم کشائی کی اور قوم سے خطاب کیا۔ عام طور پر ہر برس دہلی میں اسکولوں اور تنظیموں سے وابستہ مختلف ثقافتی پروگرام منعقد ہوتے تھے۔ لیکن اس سال کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے ان تقریبات کا اہتمام نہیں کیا گیا۔