اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرونا وائرس:گاندھی اسپتال میں 74 افراد کے معائنے

شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ میں 74 افراد کے معائنے کروائے گئے۔حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے اس اہم سرکاری اسپتال میں ایک بھی مریض کے اس موذی وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ نہیں چلا۔

کرونا وائرس:گاندھی اسپتال میں 74 افراد کے معائنے
کرونا وائرس:گاندھی اسپتال میں 74 افراد کے معائنے

By

Published : Feb 11, 2020, 1:28 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:38 PM IST


اس پر طبی اہلکاروں نے راحت کی سانس لی۔گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس نے کہا کہ اس وائرس کے تعلق سے عوام کوفکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔گزشتہ روزگاندھی اسپتال میں کرونا کے سات مشتبہ افراد کو داخل کیاگیا ہے جن میں پانچ افراد میں اس کے کوئی آثار نہیں پائے گئے۔

اس کے بعد پانچ افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ چین میں پھوٹ پڑے کرونا وائرس کے بعد حیدرآباد میں کافی چوکسی اختیار کی جارہی ہے اور چین سے واپس ہونے والوں کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔شہر کے گاندھی اسپتال ، فیور اسپتال ، چیسٹ اسپتال میں خصوصی آئیسولیشن وارڈس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔

کرونا وائرس:گاندھی اسپتال میں 74 افراد کے معائنے

چین سے حیدرآباد واپس ہونے والوں کی طبی جانچ ایرپورٹ پر کی جارہی ہے اورمشتبہ افراد کو ان اسپتالوں سے رجوع کیاجارہا ہے۔ اسپتال کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے نتیجہ میں چین سے واپس ہونے والے افراد اور اس مرض کے شبہ میں اسپتال سے رجوع ہونے والوں کے علاج میں کافی احتیاط کی جارہی ہے۔

ان کے لئے علحدہ وارڈس کے قیام کے ساتھ ساتھ علاج کرنے والے ڈاکٹرس کے لئے مخصوص لباس اور ماسک رکھا جارہا ہے اور کسی بھی دوسرے شخص کو ایسے وارڈس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details