کووڈ-19: ملک میں 72 فیصد اموات مہاراشٹر، دہلی اور گجرات میں - ملک میں کورونا وائرس
ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ اموات مہاراشٹر، دہلی اور گجرات میں ہوئی ہیں۔
کووڈ-19: ملک میں 72 فیصد اموات مہاراشٹر، دہلی اور گجرات میں
By
Published : Jun 27, 2020, 1:08 PM IST
دارالحکومت دہلی، مہاراشٹر اور گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 11369 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جو ملک بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد کا 72.48 فیصد ہے۔
ہفتہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18552 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر508953 ہوگئی ہے۔
ابھی تک ملک میں اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 15685 افراد ہلاک جبکہ 295881 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 197387 فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے: