اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پہلی بار بجلی کی بحال سے عوام میں خوشی کی لہر - مڈوا نامی گاوں

ریاست جموں و کشمیر کے ایک علاقے میں آزادی کے 70 برس بعد بجلی بحال کی گئی۔

پہلی بار بجلی کی بحال سے عوام میں خوشی کی لہر

By

Published : Mar 26, 2019, 3:32 PM IST

لنگیٹ تحصیل کے ایک دور افتادہ مڈوا نامی گاوں میں 70 سال بعد یعنی پہلی بار بجلی کی سپلائی بحال ہوئی لوگوں میں خوشی کی لہر پی ڈی ڈی ایگزن کا والہانہ استقبال۔

شمالی کشمیر ہندوارہ کے ایک دور افتادہ دیہاتی گاوں مڈوا نوگام جہاں آج اس اکیسویں صدی میں پہلی بار بجلی کا نظام جو ہے بحال ہوگیا ہے جب علاقے میں بجلی کے بلب چکمنے لگے تو لوگوں میں خوشی کے ایک نئی کرن دیکھنے کو ملی ۔

پہلی بار بجلی کی بحال سے عوام میں خوشی کی لہر

نمائندے نے جب یہاں مڈوا کے لوگوں سے بات کی تو انہیں نے ایگزن صاحب کا شکریہ کیا اور اعلی حکام کا بھی شکریہ کیا اور کہا ہم نے پہلے کبھی بجلی نہیں دیکھی ہے آج ہمیں لگ رہا ہے کہ ہم لوگ ایک نئی دنیا میں آگئے ہیں۔

لوگوں نے کہا یہ پہلا افسر ہوگے جنہوں نے اس گاوں کا دورہ کیا ہے اور ہم لوگوں کو بجلی سے فیضاب کیا ہے ہم کافی خوشی محسوس کرتے ہیں اور اس افسر کا کافی شکریہ کرتے ہیں جنہوں نے خود یہاں 4فٹ برف میں پیدل گاوں میں آئے اور ہمیں بجلی سے روشناس کیا ہم ان کے کافی مشکور ہے

اس حوالے سے ایگزن پی ڈی ڈی فاروق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا سرکار کی جانب سے یہ ایک اسکیم ہے گھر گھر بجلی پہنچانا اور میں نے یہ ایسا کیا اور میری یہ کوشش تھی میں ان علاقوں میں یہ اسکیم پہنچاوں جہاں بجلی اکیسوی صدی میں نہیں پہنچی ہے اور میں فخر محسوس کررہا ہوں کہ میں نے ان لوگوں کو بجلی فراہم کی جو میری اولین کوشش تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details