اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر کے درجنوں گاؤں میں پینے کے لیے پانی نہیں - پیٹھن میں پانی کا بحران

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 70 گاؤں کو حالیہ دنوں شدید آبی بحران کا سامنا ہے۔

drinking water crisis

By

Published : May 11, 2019, 3:16 PM IST


اورنگ آباد کے پیٹھن کے علاقوں سے انسان نقل مکانی پر مجبور، جانور چارے سے محروم، کھیت کھلیان برباد اور مچھلیاں تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

گوداوری ندی ناسک کے ترمبکیشور سے شروع ہو کر بنگال کی کھاری میں جا گرتی ہے، لیکن یہی گوداوری اورنگ آباد کے پیٹھن علاقے میں خشک ہو کر چیٹل میدان میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کا اثر تقریبا آٹھ ہزار لوگوں پر پڑ رہا ہے۔

مہاراشٹر کے 70 گاؤں، جہاں پینے کے لیے پانی نہیں

پیٹھن میں ناؤگاؤں کے رہنے والے شیخ جاوید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تقریبا ڈھائی مہینے سے گوداوری ندی کا پانی خشک ہو چکا ہے، ہمارے پاس پینے کے لیے پانی نہیں ہے، اس پر مزید طراں یہ کہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے۔

ناؤگاؤں سے ہی تعلق رکھنے والے شیخ سانڈو نے ہمیں بتایا کہ ابھی وہ نالے پر گزارا کر رہے ہیں، لیکن کچھ دنوں میں وہ بھی ختم ہو جائے گا، ہمیں ابھی سے پانی خرید کر پینا پڑ رہا ہے۔

گوداوری ندی کے کنارے آباد شاہ گڑھ سے لے کر ناندیڑ تک تقریبا 70 گاؤں اس خشکی کی چپیٹ میں ہے۔ ان گاوؤں کے ندی کے کنارے آباد ہونے کی وجہ سے نہ یہاں نل کی سہولت ہے اور نہ ہی کنوؤں کا کوئی تصور۔ بلکہ یہاں انسانی زندگی یہاں جھروں، ڈربوں اور نالیوں سے پانی نکال کر مجبور ہے۔

پیٹھن علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نسیم خاتون نے ای ٹی وی بھارت اردو کو بتایا کہ گاؤں میں پانی نہیں ہے تو مزدوری بھی نہیں ہے۔

وہیں ایک دوسری خاتون نے بتایا کہ انھیں ابھی گڑھوں سے پانی نکالنا پڑ رہا ہے۔

گاؤں والوں کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ کو اس حوالے سے بار بار واقف کرایا گیا، کئی میمورنڈم سونپے گئے، لیکن تکنیکی خامیوں کا حوالہ کر دے کر درجنوں دیہاتوں کو پانی محروم کیا جا رہا ہے۔ اب گاؤں والوں کو خدشہ ہے کہ کہیں ان کے یہ مسائل سیاست کی نظر نہ ہوجائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details