افغان حکام کے بیان کے مطابق دھماکے میں سات افراد ہلاک دیگر 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکے کا ہدف کون تھا، اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کابل: کار بم دھماکے میں7 افراد ہلاک - Investigation is underway
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکہ
دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تلاشی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی ذمہداری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس 3 ستمبر کو افغان طالبان کی جانب سے خود کش کار بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 16 افراد ہلاک اور 120 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ وہیں دو روز بعد امریکی سفارت خانے کے قریب خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Last Updated : Nov 13, 2019, 1:45 PM IST