عامر خان کی ٹیم میں شامل سات افراد کورونا متاثر ہوئے ہیں، ان میں عامر خان کے ڈرائیور، ان کے دو سکیورٹی اہلکار اور ایک باورچی بھی شامل ہیں۔
عامر خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'میں آپ کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میرے عملے کے کچھ ارکان کورونا مثبت ہیں، جیسے ہی یہ معلوم ہوا ہے، انہیں فوری طور پر قرنطین کردیا گیا ہے، بی ایم سی کے عہدیداروں نے موثر اقدامات اٹھائے اور فوری طور پر انہیں طبی دیکھ ریکھ میں نگرانی کے لیے انہیں لے گئے۔'
انہوں نے کہا کہ'میں بی ایم سی کا شکرگزار ہوں کہ ان سبھی کا اچھی طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے اور فوری طور پر پوری سوسائٹی کو اچھی طرح سے سینیٹائز کردیا ہے، ہم میں سے باقی لوگوں کو ٹیسٹ کیا گیا اور ہم سب کی رپورٹ منفی آئی ہے۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'ابھی میں اپنی والدہ کے ٹیسٹ کے لیے جا رہا ہوں، اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپنی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔'
بتایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد 15 جولائی سے فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہشمند تھے، لیکن ان کی ٹیم کے سات ارکان کے کورونا مثبت آنے کے بعد فلم شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔