اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اڑیسہ میں کورونا کے 63 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 1723 - اڑیشہ میں کورونا کے نئے معاملے

ریاست اڑیسہ میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے 63 نئے معاملے سامنے آئے،جس کے بعد یہاں جمعہ کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1723 ہوگئی۔

اڑیسہ میں کورونا کے 63نئے کیسز،متاثرین کی تعداد1723
اڑیسہ میں کورونا کے 63نئے کیسز،متاثرین کی تعداد1723

By

Published : May 29, 2020, 9:06 PM IST

محکمہ صحت وخاندانی بہبود ذرائع نے یہاں بتایا کہ کوروناوائرس کے نئے معاملوں میں 61 قرنطین مراکز اور دو مقامی سطح کے ہیں۔

اس درمیان دولوگوں کی موت ہوئی ہے لیکن افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی موت کورونا وائرس سے نہیں بلکہ دیگر صحت مسائل کے سبب ہوئی ہے۔

نئے معاملوں میں کھوردھا ضلع میں سب سے زیادہ 12،جگت سنگھ پور میں 11،ٹھینکانال 9،نیاگڑھ میں سات اور بولنگیر میں چھ معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے علاوہ چھ ضلع-پوری،میوربھنج،سنبل پور،جھارسوگوڑا،نورنگ پور اور کورا پٹ میں ایک ایک کیسز سامنے آئے ہیں۔

اڑیسہ میں 28مئی کی نصف شب تک 143570 افراد کی کورونا جانچ ہوئی ہے جس میں سے کل 1723 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ریاست میں اب تک 887 افراد پوری طرح صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے رخصت ہوچکے ہیں۔تاحال 827 فعال کیسز ہیں اور اب تک سات مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details