ریاست میں سنیچر کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 6047 رہی اور انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی جبکہ اس وائرس سے متاثرہ 5975 معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,79,385 تک پہنچ گئی ہے اور وائرس کے انفیکشن سے مزید 97 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والو ں کی تعداد 6517 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے انفیکشن سے جن مزید97 مریضوں کی موت ہوئی ہے ان میں سے 76 کی سرکاری اسپتال اور 21 کی پرائیویٹ اسپتال میں موت ہوئی ہے۔
کورونا کے انفیکشن کے 5942 نئے معاملات میں سے 5909 ریاست کے معاملے ہیں اور 33 باہر سے آئے مجاہر ہیں جن میں سے کچھ بیرون ملک سے آئے ہیں اور کچھ دیگر ریاستوں سے واپس آئے ہیں۔