بہار میں ضلع رہتاس کے وکرم گنج تھانہ علاقہ کے انچارج، تھانہ صدر سمیت چھ پولیس کے جوانوں کو فرائض میں لاپروائی برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ ریت لدے ٹرکوں سے غیر قانونی وصولی کے لیے وکرم گنج تھانہ کے انچارج تھانہ صدر تنک کمار اور ہوم گارڈ کے چار جوان سمیت چھ پولیس جوانو ں کا ویڈیو وائر ل ہوگیا تھا۔