اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضلع گیا میں مجرموں کی 6 رکنی ٹولی گرفتار - gaya news

ریاست بہار کے ضلع گیا کی پولیس نے بدنام زمانہ مکیش روانی اور گوری شنکر پانڈے کے ساتھ چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ، جو گیا پولیس کے لئے درد سر بن گئے تھے۔ انکے پاس سے غیرملکی کرنسی سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ضلع گیا میں مجرموں کی 6 رکنی ٹولی گرفتار
ضلع گیا میں مجرموں کی 6 رکنی ٹولی گرفتار

By

Published : Jan 13, 2020, 1:48 AM IST

تمام مجرموں کو بودھ گیا پولیس تھانہ حدود کے تحت پریوا گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق مجرموں کو جس وقت گرفتار کیا گیا وہ اس وقت ایک بڑے جرم کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

مجرمین کی ٹولی کے پاس سے دو پستول ، ایک دیسی طمنچہ ، 9 زندہ کارتوس ، بیس عدد سے زائد موبائیل فونس ، چوری کی ہوئی ایک موٹر سیکل اور لاکھوں روپئے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی۔

پولیس اس بات کی تحقیقات بھی کررہی ہے کہ غیر ملکی کرنسی ان کے پاس کہاں سے آئی۔ اس کے علاوہ ان کے قبضہ سے پریس کے شناختی کارڈس اور لوگو بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ضلع گیا میں مجرموں کی 6 رکنی ٹولی گرفتار

سٹی ایس پی راکیش کمار اور بودھ گیا ڈی ایس پی سندھو شیکھر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چھ مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ تمام مجرم بڑے واقعہ کو انجام دینے جارہے تھے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پریوا گاوں میں مجرم جمع ہوئے ہیں۔

اسی اطلاع پر بودھ گیا تھانہ انچارج موہن پرساد ، مگدھ یونیورسیٹی تھانہ انچارج اپیندر سنگھ کی سربراہی میں چھاپہ ماری کی گئی ۔ سٹی ایس پی نے بتایا کہ مکیش روانی اور گوری شنکر پانڈے کے خلاف قتل ، ڈکیتی ، سے متعلق درجنوں مقدمات ہیں۔ مکیش روانی پر گیارہ اور گوری شنکر پانڈے کے خلاف سات مقدمات درج ہیں۔

اسکے علاوہ دونوں پر ضلع کے مختلف تھانوں میں بھی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان میں مکیش روانی ، دیپک کمار چودھری ، ابھیشیک کمار سنگھ ، کندن کمار سنگھ ، گوری شنکر پانڈے ، راہل پانڈے اور وشال کمار شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گیا کے ملحقہ اضلاع میں بھی ان کا نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ گوری شنکر رام پریت پانڈے کے قتل میں بھی مطلوب تھا ، وشال کمار بھی دو دن قبل بچوں کی جیل سے فرار ہوا تھا۔

پکڑے گئے مجرموں کے پاس سے پریس کارڈ اور کئی لوگو ملے ہیں۔ پولیس بھی اس کی تفتیش کر رہی ہے کہ ان کے پاس دو مائک (لوگو) کیسے آئے ہیں ۔ ان میں سے ایک پریس کارڈ رنجیت مشرا کے نام سے ہے۔ گزشتہ ماہ بودھ گیا میں وزیر اعلی نتیش کمار کی آمد پر نیوز کوریج کے لئے ضلع ڈی پی آر او آفس سے جاری کیا گیاشناختی کارڈ بھی برآمد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details