ریاست اروناچل پردیش کے تاونگ میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چار درج کی گئی ہے، موصول اطلاعات کے مطابق اروناچل پردیش میں درمیانی شب 1:33 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سنگا پور کے جنوب مشرقی علاقے اور انڈونیشیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، انڈونیشیا میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 درج کی گئی ہے، جبکہ سنگا پور میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ ایک درج کی گئی ہے۔