آندھراپردیش کے مختلف اضلاع میں کورونا کے58 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے صحت بلیٹن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 58 نئے کیسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے کیسز کے بشمول کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1،583 ہوگئی ہے۔ 488 کورونا سے صحتیاب ہوئے اور انھیں چھٹی دی گئی۔
ریاست کے متعدد اسپتالوں میں کل 1،062 کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6،534 نمونوں کا تجربہ کیا گیا۔
ضلعی لحاظ سے ضلع کرنول میں 30 کورونا مثبت کیس ، ضلع گنٹور میں 11 ، ضلع کرشنا میں 8 کیسز اننت پور میں سات چتور اور نیلور میں ایک ایک کیس درج ہوا ہے۔
دوسری جانب حزب اختلاف کے رہنما چندرابابونائڈو نے الزام لگایا کہ حکومت ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔