مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے اب تک 5702 ہلاکتیں
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 86432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4024179 ہوگئی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے اب تک 5702 ہلاکتیں
By
Published : Sep 5, 2020, 2:34 PM IST
کورونا وائرس (کووڈ ۔19) ملک میں مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں بھی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایسی 8 ریاستوں میں 5702 مریض اس جان لیواوبا سے ہلاک ہوچکے ہیں جو ملک بھر میں وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کا 8.20 فیصد ہے۔
کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ تباہی مرکز کے زیر کنٹرول دہلی میں ہوئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اس وبا سے اب تک 4513 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ جموں و کشمیر میں 755، پڈوچیری میں 280، چنڈ ی گڑھ میں 68، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 49، لداخ میں 35 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 86432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4024179 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 70072 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3107223 ہوگئی ہے اور 1،089 اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 69561 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت ک جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہےَ