اردو

urdu

By

Published : Dec 5, 2019, 11:30 PM IST

ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں 570 ٹول پلازہ

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 31 اکتوبر 2019 کی تاریخ تک ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر کل 570 فیس وصول کرنے والا ٹول پلازہ کام کر رہے ہیں۔

570 fee plazas are operational on the National Highways across the country
ملک بھر میں 570 ٹول پلازہ

مالی برس 19۔2018 کے دوران بھارت کی قومی شاہراہوں سے متعلق اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے ٹول پلازہ سے وصول کی گئی مجموعی رقم 24396.19 کرو روپے ہے۔ اس میں ٹول پلازہ پر وصول کی گئی رقم کی ماہانہ اوسط اور فی دن ٹول وصولی بالترتیب 2033 کروڑ اور 66.84 کروڑ روپے ہے۔ مزید برآں مالی برس 19۔2018 کے دوران ٹول آپریٹ ٹرانسفر (ٹی او ٹی) رعایت سے وصول کی گئی رقم 9681.50 ہے۔

اکتیس اکتوبر 2019 کی تاریخ تک ریاست تمل ناڈو میں قومی شاہراہوں پر 50 ٹول پلازہ کام کررہے تھے۔ مالی برس 19۔2018 کے دوران ریاست تمل ناڈو میں قومی شاہراہوں پر وصول کی گئی ٹول فیس کی رقم 2549.12 کروڑ ہے۔ اس میں ٹول پلازہ پر وصوکل کی گئی رقم کی ماہانہ اوسط اور فی دن ٹول وصولی کی رقم بالترتیب 212.42 کروڑ اور 6.98 کروڑ روپے ہے۔

عوامی و نجی شراکت داری (پی پی پی) پروجیکٹوں کی صورت میں، رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد مرکزی حکومت کے ذریعہ 40 فیصد کی کم شرح سے ٹول فیس کی وصولی کی جارہی ہے۔ سرکاری امداد یافتہ پروجیکٹ کی صورت میں پروجیکٹ کی سرمایہ لاگت حاصل ہونے بعد ٹول یوزرس کی فیس کی شرح میں 40 فیصد کی کمی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details