اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ارریہ: مدرسہ رحمانیہ میں 55 حفاظ کرام کی دستار بندی

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے ننکارا رامپور میں مدرسہ رحمانیہ کی جانب سے دستار بندی کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں مدرسہ سے فارغ ایک بچی سمیت 55 حفاظ کرام کو قرآن مجید حفظ کے مکمل ہونے پر دستار اور سند سے نوازا گیا۔

By

Published : Nov 29, 2019, 1:23 PM IST

55 students dastarbandi at madarsa rahmania in bihar
ارریہ: مدرسہ رحمانیہ میں 55 حفاظ کرام کی دستار بندی

قرآن ایک آسمانی کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود خالقِ کائنات نے اپنے ذمے لی ہے۔ دنیا کی ساری کتابیں مٹ جائیں گی مگر یہ قرآن کا معجزہ ہے کہ یہ رہتی دنیا تک باقی رہے گی۔

قرآن کا ایک ایک حرف، زیر، زبر، پیش میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آج سے چودہ سو سال قبل جس حالت میں قرآن مجید انسانوں کی رشد و ہدایت کے لیے آیا تھا آج بھی وہی اس کا مقام و مرتبہ ہے۔

ارریہ: مدرسہ رحمانیہ میں 55 حفاظ کرام کی دستار بندی


بڑے خوش نصیب ہیں وہ بچے جس نے قرآن مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا۔ مذکورہ باتیں مشہور عالم دین اور داعی اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب نے مدرسہ رحمانیہ فاربس گنج میں منعقد یک روزہ اصلاح معاشرہ و دستارِ حفظ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


گجرات سے تشریف لائے قاری محمد اقبال نے کہا کہ یہ خوشی کا مقام ہے کہ اس مدرسہ سے اتنی بڑی تعداد میں طلباء حفظ کی تکمیل کر رہے ہیں، جن کے لیے آج کی یہ تقریب منعقد ہوئی ہے۔

ایسے طلباء کے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو دین کا سپاہی بنایا، یقین جانیے یہی حافظ قرآن کل قیامت کے دن اپنے والدین کے علاوہ سات لوگوں کو جنت میں لے کر جائے گا۔

اللہ تبارک و تعالیٰ کہے گا قرآن پاک کی تلاوت کرتا جا اور جنت کی سیڑھیوں پر چڑھتا جا، پس تیرا مقام وہی ہوگا جہاں تو ٹھہرے گا۔

اس موقع پر اطراف سے بڑی تعداد میں سامعین اس حسین منظر کے گواہ بنیں۔ مدرسہ کے مہتمم مولانا فاروق مظہری نے کہا کہ قرآن پاک کا پڑھنا اور سننا دونوں میں بے شمار نیکیاں ہیں، یتیم وہ نہیں جن کے والدین گزر گئے بلکہ یتیم وہ لوگ ہیں جو علم و ادب سے محروم ہو گئے۔

مدرسہ رحمانیہ میں نہ صرف دینی تعلیم کا نظام ہے، بلکہ عصری تقاضوں کے تحت دنیوی تعلیم بھی دی جاتی ہے، جس میں ہندی، انگریزی، سائنس، جغرافیہ اور حساب جیسے مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں۔


یہ ادارہ 1964 میں قائم ہوا تھا، تب سے یہ مدرسہ دینی تعلیم کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ اس مدرسہ میں ملک بھر کے طلبا کے لیے دارالاقامہ کا بھی معقول انتظام ہے، موجودہ وقت میں تقریباً 250 طلبا دارالاقامہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔


جن طلباء کو دستار حفظ اور سند سے نوازا گیا ان میں حافظ محمد احسان، حافظ محمد شاکر، حافظ محمد غفران، حافظ محمد احتشام، حافظ محمد زاہد، حافظ محمد جمشید، حافظ محمد وسیم، حافظ محمد ابو ذر، حافظ محمد شاداب، حافظ محمد رازق، حافظ محمد مبارک، حافظ محمد رحمان، حافظ محمد ذاکر، حافظ محمد آفتاب، حافظ محمد شعیب، حافظ محمد حیدر، حافظ محمد نعمان، حافظ محمد صدر عالم، حافظ محمد ذیشان وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details