فوجی ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
زمفرا کے دارالحکومت گساؤ میں ایئر فورس کے ترجمان کلیمنٹ ابيادے نے صحافیوں کو بتایا کہ 24 دیگر مسلح افراد کو فوج نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
فوجی ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
زمفرا کے دارالحکومت گساؤ میں ایئر فورس کے ترجمان کلیمنٹ ابيادے نے صحافیوں کو بتایا کہ 24 دیگر مسلح افراد کو فوج نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
ابيادے نے کہا کہ مہم کے دوران ہتھیار ضبط کیےگئے۔ فوجیوں نے ریاست کے دیہات سے اغوا کیےگئے 760 افراد کو بچا لیا۔
ان کے مطابق مہم کے دوران تین فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ زمفرا کے دیہی علاقوں میں جرائم پیشہ گروپز، مویشی چوروں اور اغوا کاروں کے حملوں کا خطرہ رہتا ہے، دسمبر میں کم از کم دو بڑے حملوں کی رپورٹ ہے جس سے متعدد لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
فوج کے ایک پہلے بیان میں کہا گیا کہ 20 جنوری کو مہم ’پناہ داجي‘ کے دوران فوجیوں نے زمفرا کے ڈوبرم اور گنڈو کے جنگلوں میں جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں کے ایک بڑے گروہ کا سامنا کیا جس میں 58 ڈاکو مارے گئے اور ان کے 18 کیمپوں کو تباہ کر دیا گیا۔