فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے 523 افراد ہلاک اور ریکارڈ 33417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے 523 افراد ہلاک اور ریکارڈ 33417 نئے کیسز فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 35541 جبکہ متاثرین کی تعداد198695 ہوچکی ہے۔
بدھ کے روز میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وباء کے بے قابو ہونے کے بعد ، حکومت اسے کنٹرول کرنے کے لیے 'سخت فیصلہ' لینے پر مجبور ہوگئی۔
فرانسیسی ڈیٹا ویب سائٹ کے مطابق کووڈ۔19 کے 18978 مریض اس وقت مختلف ہسپتالز میں زیر علاج ہیں فرانسیسی ڈاٹا ویب سائٹ کے مطابق کووڈ۔19 کے 18978 مریض اس وقت مختلف ہسپتالز میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 2918 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔
فرانس کے صدرامانوئل میکرون کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ صدر میکرون بدھ کی شام قوم سے خطاب کریں گے، اور وائرس کے سے بچنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔
فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 35541 جبکہ متاثرین کی تعداد198695 ہوچکی ہے وہیں دوسری جانب جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے 11409 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 449275 ہوگئی۔
بیماریوں کی روک تھام کے لیے وفاقی سرکاری ایجنسی آر کے آئی کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں ریکارڈ 14714 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اسی دن ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دس ہزار کو عبور کرچکی تھی۔
عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے فرانس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 523 ہوگئی ہے خیال رہے کہ کینیڈا میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان منگل کو ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 ہزار کو عبور کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کو در حقیقت کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، تاہم اس وقت ملک میں کورونا کے 222670 کیسز ہیں جن میں سے 4.5 فیصد متاثرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔