اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نینی تال جیل میں بند 52 قیدی کورونا متاثر - ضلع مجسٹریٹ سوین بنسل

اتراکھنڈ کے نینی تال میں سنیچر کو کورونا کے 56 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 52 قیدی شامل ہیں جو یہاں جیل میں بند ہیں۔

نینی تال جیل میں بند 52 قیدی کورونا متاثر
نینی تال جیل میں بند 52 قیدی کورونا متاثر

By

Published : Sep 12, 2020, 10:48 PM IST

بی ڈی پانڈے ضلع اسپتال کے چیف سپرنٹنڈنٹ کے ایس دھامی نے بتایا کہ یہ نینی تال میں ایک دن میں نئے معاملات کا سب سے بڑا اعداد و شمار ہے۔ یہاں اب تک 280متاثرین کے معاملے آئے ہیں جن میں سے 125سے زیادہ لوگ اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنارس: زردوزی صنعت روبہ زوال، کاریگر قرض لینے پر مجبور


ضلع مجسٹریٹ سوین بنسل نے بتایا کہ نینی تال جیل میں ادھم سنگھ نگر ڈسٹرکٹ کے قیدیوں کو لانے پر فی الحال پابندی لگا دی گئی ہے۔ سنگین طورپر بیمار قیدیوں کو ہلدوانی سشیلا تیواری اسپتال بھیجا جائے گا جبکہ جن کورونامتاثرہ مریضوں میں علامات نہیں ملی ہیں ان کا علاج جیل میں ہی کیا جائے گا۔ فی الحال تمام کو آئسولیٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details