اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'دفعہ 370 کو ہٹانا مودی حکومت کا آئینی المیہ' - کشمیر کی موجودہ کی صورت حال

کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان منیش تیواری نے جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2019 پر بحث کے دوران کہا کہ یہ بل جموں و کشمیر اسمبلی کے بغیر پاس کرانا ایک آئینی المیہ ہے۔

manish tiwari in lok sabha

By

Published : Aug 6, 2019, 1:29 PM IST

Updated : Aug 6, 2019, 3:22 PM IST


منیش تیواری نے کہا کہ آج جموں و کشمیر، حیدرآباد اور جوناگڑھ جواہر لال نہرو کی وجہ سے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔

رکن پارلیمان منیش تیواری نے جموں و کشمیر تنظیم جدید بل 2019 پر بحث کے دوران کہا کہ بھارتی آئین میں صرف دفعہ 370 ہی نہیں ہے، بلکہ دفعہ 371 بھی ہے، جو ناگالینڈ، آسام، منی پور، آندھراپردیش اور سکم کو خصوصی حقوق فراہم کرتے ہیں۔

مودی حکومت کا یہ قدم ایک آئینی المیہ ہے: منیش تیواری

انہوں نے کہا کہ آج جب آپ دفعہ 370 کو ہٹا رہے ہیں، تو ان ریاستوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔

منیش تیواری نے کہا کہ کیا آپ کل دفعہ 371 کو ہٹا نہیں سکتے ہیں؟ شمال مشرق کی ریاستوں میں صدر راج نافذ کرکے اور ان کے اسمبلیز کے حقوق کو پارلیمان میں استعمال کرکے دفعہ 371 کو ختم کر سکتے ہیں؟ آپ اس ملک میں کس قسم کی آئینی نظیر قائم کرنا چاہیے ہیں؟

منیش تیواری نے کہا: 'گزشتہ 70 برسوں میں ہم کئی مرکزی کے زیرانتظام علاقوں کو مکمل ریاست کا درجہ دیا، لیکن تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی مکمل ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کر رہے ہیں۔

Last Updated : Aug 6, 2019, 3:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details