جموں وکشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اُس کا قتل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
ریاستی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ملزم سشیل کمار چوہان پولیس اسٹیشن بیروہ کے تحت ایک اینٹ بھٹے پر مزدوری کرتا تھا۔
تحقیقات کے دوران پولیس افسران کو معلوم ہوا کہ سشیل کمار چوہان نے کمسن بچی کا اغوا کرکے اُسے اپنی حوس کا نشانہ بنایا، بعد ازاں اُس کو ہلاک کر دیا تھا۔