مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 6،741 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ریاست میں 2،67،665 ہوگئی ہے۔
تمل ناڈو، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دوسرے مقام پر پہنچ گیا، اس ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز میں 4،526 کے اضافے سے مجموعی تعداد 1،47،324 ہوچکی ہے اور قومی راجدھانی دہلی میں اب تک 1،15،343 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29،429 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 9،36،181 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مسلسل تین روز تک 28 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24،309 ہوگئی ہے۔
کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،572 مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 5،92،032 ہوگئی ہے۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 3،19،840 فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے:
ریاست …………………… ایکٹیو کیسز …… شفایاب…. ہلاک شدگان …… متاثرین
انڈمان نکوبار ------- 57 -------- 109 ----- 0 ------- 166
آندھرا پردیش ---------- 15144 ----- 17467 --- 408 ---- 33019
اروناچل پردیش -------- 306 ------ -153 ----- 3 ------- 462
آسام --------------- 6351 ----- 11416 ---- 40 ----- 17807
بہار --------------- 6261 ------ 12849 --- 174 ----- 19284
چنڈی گڑھ --------------- 144 -------- 446 ----- 10 ------- 600
چھتیس گڑھ ------------- 1084 ------- 3275 ---- 20 ------ 4379
دادرا نگر حویلی ،دمن دیو ----------- 209 -------- 310 ----- 1 ------- 520
دہلی -------------- 18664 ----- 93236--3446 ---- 115346
گوا ----------------- 1128 ------- 1607 ---- 18 ------ 2753
گجرات ------------- 11065 ------ 30503 ---- 2069 ---- 43637
ہریانہ ------------- 5226 ------ 17090 ---- 312 ---- 22628
ہماچل پردیش --------- 347 -------- 951 ------ 11 ------ 1309
جموں کشمیر ------ - 4755 ------- 6223 ----- 195 ----- 11173
جھارکھنڈ ------------- 1628 ------- 2427 ------ 36 ----- 4091