اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این آر ایس میڈیکل کالج معاملے میں 5 ملزمین کو ضمانت

سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پانچوں افراد کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

5 accused got bail in connection with NRS medical college

By

Published : Jul 1, 2019, 10:52 PM IST

گذشتہ 10 جون کو مغربی بنگال کے این آر ایس میڈیکل کالج اور اسپتال کے جونیئرڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں گرفتار پانچ افراد کومقامی عدالت نے عارضی طور پر ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سیالدہ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمین کو دو ہزار کے ذاتی مچلکے پر رہاکرنے کی ہدایت دی۔

ضمانت ملنے والوں میں محمد شاہنواز، عادل حسین،عادل شیخ،محمد یوسف اور محمد بادل شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 85 سالہ مریض کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں نے جونیئرڈاکٹرز کے ساتھ مارپیٹ کی تھی جس میں دو جونیئر ڈاکٹر شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعہ کے بعد بنگال کے سرکاری ہسپتالوں کے جونیئر ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے تھے، جو ایک ہفتے تک جاری رہا اور ملک بھر میں اس ہڑتال کو حمایت ملی۔ بعد میں وزیراعلی ممتا بنرجی کی جونیئر ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد ہڑتال ختم ہوسکا۔

سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پانچوں افراد کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔ تاہم ججز نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے اس معاملے کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اس لیے ضمانت دی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details