کورونا وائرس کے کیسز بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔
تازہ ترین کیس کیرالہ سے سامنے آیا ہے، جس میں دو مزید افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہیں دو افراد پونے میں اور ایک ایک پنجاب اور بنگلور میں اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی ہے، ان میں اٹلی کے 16 شہری بھی شامل ہیں۔
پنجاب کے پرنسپل سکریٹری انوراگ اگروال نے کہاکہ 'ایئر انڈیا کی پرواز کے ذریعے اٹلی کے شہر میلان سے واپس آنے والے خاندان کی تفتیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔