ریاست کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ یہاں کے ایک اسپتال میں ایک 45 سالہ خاتون کورونا وائرس کے باعث فوت ہوگئی ہے ، جس سے ریاست میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
کووڈ 19 سے تاملناڈو میں 11 ویں موت - ایک 45 سالہ خاتون
چینئی کے آمندورو گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں اتوار کے روز ایک 45 سالہ خاتون کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ اس خاتون کو انفیکشن کے مثبت ٹیسٹ کے بعد 5 اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کووڈ 19 سے تاملناڈو میں 11 ویں موت
اس خاتون کو 5 اپریل کو یہاں کے آمندورو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اس خاتون کا کورونا وائرس ٹسٹ کیا گیا تھا جو مثبت پایا گیا ۔
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل کو شام 7 بجکر 7 منٹ پر اس عورت کا انتقال ہوگیا جب اسے سانس لینے میں دشواری میں شدت آئی۔ تمل ناڈو نے اب تک 969 مثبت واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔