اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منی پور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار - لاک ڈاؤن

منی پور میں پولیس نے 45 لوگوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے بنا پر حراست میں لیا ہے۔ وہیں پولیس نے لوگوں سے گزارش کی ہے وہ گھروں میں ہی رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

detained
detained

By

Published : Mar 28, 2020, 4:35 PM IST

منی پور کے شہر امفال میں 45 افراد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررنے پر حراست میں لیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

منی پور کے ڈی جی پی ایل ایم کھاوتے نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں،اگر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی تو ان کی خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی'۔

اس سے پہلے ریاست کی سائبر ونگ نے لوگوں سے گذارش کی تھی وہ غلط خبر نہ پھیلائیں۔

ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا 'ریاست میں 486 ایسی جگہیں ہیں جہاں لوگوں کو قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا ہے اور 331 ایسے علاقے ہیں جہاں لوگوں نے قرنطینہ میں اپنے دن مکمل کر لیے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'اس کے علاوہ 20 افراد ایسے ہیں جنہیں ریاست میں الگ الگ جگہوں پر بنائے گئے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'جمعہ کے روز ایک 51 سالہ شخص کو ضلع تھوبل سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے ڈرگس واسلحہ برامد کیا گیا ہے اور اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details