اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منی پور: لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 45 افراد حراست میں - شمال مشرقی ریاست میں لاک ڈاون

شمال مشرقی ریاست منی پور میں پولیس نے گذشتہ چند روز کے دوران 45 افراد کو حراست میں لیا ہے، ان سبھی افراد پر لاک ڈاون کے دوران اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔

منی پور: لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 45 افراد حراست میں
منی پور: لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 45 افراد حراست میں

By

Published : Mar 28, 2020, 1:12 PM IST

قبل ازیں منی پور کے ڈی جی پی ایل ایم کھاؤت نے جمعہ کی شام لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی تھی اور انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

وہیں ریاست کی سائبر کرائم ونگ نے بھی اس سے قبل لوگوں سے کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے سے باز رہنے کی ہدایت کی تھی۔

ریاستی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 486 افراد کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن میں سے تقریبا 331 افراد نے اپنی مدت پوری کرلی ہے۔

وہیں منی پور میں اب تک کورونا وائرس کا ایک مثبت کیس سامنے آیا ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق بیس افراد کو سرکاری قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جو کہ ریاستی حکومت کے زیر انتظام ہے۔

دریں اثنا گزشتہ روز ضلع تھوبل میں پولیس نے ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے اس شخص کی کار سے پولیس نے منشیات اسلحہ گولہ اور بارود بھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس فی الحال اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details