آندھراپردیش اسپیشل انفورسمنٹ بیورو (ایس ای بی) نے آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے جیلوگمیلی گاؤں میں ایک گاڑی سے تقریبا 20 لاکھ روپے مالیت کی جملہ 4،275 شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کریم اللہ شریف نے بتایا کہ 'سب انسپکٹر وشوناتھم اور ان کی ٹیم جیلوگمیلی چیک پوسٹ پر گاڑی چیک کررہی تھی، اسی دوران اس شراب کا سراغ لگایا گیا ہے'۔