اردو

urdu

اکتالیس لاکھ نوجوان ملازمت سے محروم: رپورٹ

'حکومتوں کی نئی پالیسز، منصوبہ بندی اور توازن رکھنے والے اقدامات کے تحت کووڈ-19 بحالی کے عمل سے مستقبل ٹھیک ہوسکتا ہے'۔

By

Published : Aug 18, 2020, 8:43 PM IST

Published : Aug 18, 2020, 8:43 PM IST

اکتالیس لاکھ نوجوان ملازمت سے محروم ہوگئے
اکتالیس لاکھ نوجوان ملازمت سے محروم ہوگئے

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی)کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے ملک میں تقریباً 41 لاکھ نوجوان ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ تعمیراتی اور زرعی شعبے کے ملازمین کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ایشیا اینڈ پیسیفک رپورٹ جو منگل کو جاری ہوئی، میں کہا گیا ہے کہ "بھارت میں4.1 ملین نوجوانوں کے لئے ملازمت میں کمی کا تخمینہ ہے۔ تعمیراتی اور زراعت کے سات اہم شعبوں میں ملازمتوں کے سب سے بڑے نقصانات ہوئے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ وبائی مرض کی وجہ سے ایشیاء اور بحرالکاہل میں نوجوانوں کو روزگار کے امکانات کے سخت چیلنجزکا سامنا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بحران کی وجہ سے 15-24 سال کے نوجوان 25 یا اس زیادہ عمر والوں کے مقابل زیادہ متاثر ہونگے۔

یہ رپورٹ 'یوتھ اینڈ کووڈ-19 پر عالمی سروے' کے علاقائی جائزے پر مبنی ہے اور مختلف ممالک میں بے روزگاری کے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر تخمینے پر پہنچی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں وبائی امراض کے دوران تعلیمی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں خطے کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تعلیم اور تربیت کو برقرار رکھنے اور خطے میں 660 ملین سے زیادہ نوجوانوں کے مستقبل کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے ہنگامی اور بڑے پیمانے پر اقدامات کرے۔

کووڈ-19 کے بحران سے ایشیاء اور بحرالکاہل میں نوجوانوں کو مزدور منڈی میں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا، نوجوان تعلیم اور کام دونوں سے محروم رہے۔

رپورٹ کے اندازوں کے مطابق 2020 میں ایشیاء اور بحرالکاہل کے 13 ممالک میں ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کو ملازمتوں (کل وقتی، مساوی) سے فارغ ہونا پڑسکتا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ حکومتوں کی نئی پالیسز، منصوبہ بندی اور توازن رکھنے والے اقدامات کے تحت کووڈ-19 بحالی کے عمل میں نوجوانوں کے روزگار کو ترجیح دینے سے ایشیاء اور بحر الکاہل کی جامع اور پائیدار ترقی کے مستقبل کے امکانات میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کا مکان گھریلو تنازعات کا شکار

ABOUT THE AUTHOR

...view details